Share this link via
Personality Websites!
472642
9203
میں تَفْرِقَہ مت ڈالو۔
عَلّامہ قُرْطُبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اس آیت میں اللہ پاک نے آپس میں محبّت رکھنے کا حکم دیا ہے اور تَفْرِقَہ (یعنی آپس میں پُھوٹ ڈالنے، فِرقہ فرقہ ہو جانے) سے منع کیا ہے کیونکہ آپس میں اختلاف ہلاکت (تباہی و بربادی)ہے اور آپس میں محبّت و ہم آہنگی نجات ہے۔ آیت کا ایک معنی بیان کرتے ہوئے علّامہ قُرطُبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: مطلب یہ کہ اے لوگو! اپنی اپنی خواہشات اور مختلف اَغراض کےپیچھے چلتے ہوئے اختلافات میں مت پڑو بلکہ دِین میں بھائی بھائی ہو جاؤ۔ ([1])
ہمارے نبی اللہ پاک کی بھیجی ہوئی مضبوط رَسّی ہیں
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے سُورۂ آلِ عمران، آیت:103 کا کچھ حصّہ سُنا، اس میں حکم دیا گیا کہ اللہ پاک کی رسّی کو مضبوط پکڑے رکھو...!!
یہ اللہ پاک کی رسّی کیا ہے، اس بارے میں ایک قول یہ ہے کہ اس سے ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مراد ہیں۔ یعنی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم وہ مضبوط رسّی ہیں، جسے پکڑ کر ایک ہو جانے کا حُکم دیا گیاہے۔ اِمام شرفُ الدِّین بوصِیْری رحمۃ اللہ علیہ آقائے نعمت، مُصطفےٰ جانِ رحمت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شان بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
دَعَا اِلَی اللہ فَالْمُسْتَمْسِکُوْنَ بِہٖ مُسْتَمْسِکُوْنَ بِحَبْلٍ غَیْرِ مُنْفَصِمِ([2])
ترجمہ : حضورِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے لوگوں کو اللہ کی طرف بلایاتو جن لوگوں نے حضور صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے دامنِ رحمت کوتھام لیا اُنہوں نے ایسی مضبوط
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami