Share this link via
Personality Websites!
472638
9203
غلط سمجھ رہا تھا، اب اُسے احساس ہوا کہ اَصْل میں غلط تو میں تھا۔
پیارے اسلامی بھائیو! ایسا ہوتا ہے، سامنے والے نے ہمیں سلام کا جواب نہیں دیا، بےرُخی سے بات کی، پانی تک نہیں پوچھا، ایسی باتوں کو ہم اپنے دِل میں رکھ کر پالتے رہیں، بدگُمانی کی آگ میں جلتے رہیں، اِس سے صِرْف نفرت بڑھتی ہے، سامنے والے سے مِل کر بات کر لیں، اپنی غلط فہمی یا شکوہ اس کے ساتھ شئیر کر لیں، اگر اس کی غلطی ہو گی تو وہ مان لے گا، آپ کی غلط فہمی ہو گی تو دُور کر دے گا، یُوں تعلق، رشتہ، آپس کا پیار، محبّت ، اَخُوّت اور بھائی چارہ سلامت رہ جائے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! افسوس کی بات ہے کہ ہمارے مُعَاشرے میں نااِتِّفاقی، لڑائی جھگڑے وغیرہ بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ گھر گھر میں لڑائیاں ہیں، بھائی بھائی کا گریبان پکڑنے کو تیار ہے۔
*بہت سارے لوگ یہ کہتے سُنائی دیتے ہیں:میاں اِس دُنیا میں شریف رہ کر تَو گزارہ ہی نہیں، ہم تو شریفوں کے ساتھ شریف اور بدمعاش کے ساتھ بد معاش ہیں ! *یہ بات صِرْف کہتے ہی نہیں ہیں، کر کے بھی دِکھائی جاتی ہے * معمولی سی بات پر پہلے زَبان درازی، پھر ہاتھا پائی، اس کے بعد چاقو بازی بلکہ گولیاں تک چل جاتی ہیں
مسلمانو! آپ تو ایک دوسرے کے محافظ تھے آپ کو کیا ہوگیا ہے؟ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ عالیشان تویہ ہے کہ:مؤمنوں کی مثال ایک جسم کی طرح ہے کہ اگر ایک عضو کو تکلیف پہنچے تو سارا جسم اُس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami