Share this link via
Personality Websites!
472660
9203
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*گھر میں داخل ہوتے وقت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”گھر میں داخل ہوتے وقت کی دُعا “یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَالْمَوْلَجِ وَ خَیْرَالْمَخْرَجِ بِسْمِ اللہ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللہ خَرَجْنَا وَعَلَی اللہ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا
ترجَمہ: اے اللہ پاک میں تجھ سے داخل ہونے اور نکلنے کی جگہوں کی بھلائی طلب کرتاہوں،اللہ پاک کے نام سے ہم اندرآئے اور اللہ پا ک کے نام سے باہر نکلے اور ہم نے اپنے رب اللہ پاک پر بھروسہ کیا ۔ (مدنی پنج سورہ، ص204)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔
(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔
(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو تَوبہ و استغفار کے ساتھ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami