Share this link via
Personality Websites!
472659
9203
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،16جولائی 2026ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ
مُصافَحَہ کرتے (یعنی ہاتھ ملاتے) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے، ہرایک اپنا داہنا ہاتھ دوسرے کے دہنے سے یوں ملائے کہ ہرایک کا دہنا ہاتھ دوسرے کے دونوں ہاتھوں کے درمیان میں ہو۔ (ماخوذازبہارِ شریعت، ج3،ص471)*مصافحہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے انگوٹھے کو معمولی سا دبانا چاہئے۔ (بہارشریعت،ج3،ص471ماخوذاً) حکمت انگوٹھے میں ایک رَگ ہے کہ اس کے پکڑنے سے محبت پیدا ہوتی ہے۔ (ماخوذ اَز بہارِ شریعت،ج3ص471) *بعض لوگ مصافحہ کرنے کے بعد خود اپنا ہاتھ چوم لیاکرتے ہیں یہ مکروہ ہے۔(بہارِ شریعت،ج3،ص472) *معانقہ (یعنی گلے ملنا) سنّت ہے۔ (ماخوذ اَز فتاویٰ رضویہ،ج8،ص614) *نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا استقبال کیا اور ان سے معانقہ فرمایااوردونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔ (ابوداؤد،ج 4،ص455، حدیث: 5220) *بعد نمازِ عیدین مسلمانوں سے معانقہ کا رواج ہے اور یہ بھی اظہارِخوشی کا ایک طریقہ ہے۔یہ معانقہ بھی جائز ہے ، جبکہ محلِّ فتنہ نہ ہو مثلاً امرد خوبصورت سے معانقہ کرنا کہ یہ محلِّ فتنہ ہے۔(بہارِ شریعت، 3/471)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami