Share this link via
Personality Websites!
472655
9203
دونوں ہاتھ ملائیں کہ بوقت ملاقات سلام و مصافحہ کرنا سنّتِ صحابہ(علیہم الرضوان) ہے بلکہ سنّتِ رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے۔(مرآۃ المناجیح، ج6،ص355 ) مُصافَحہ اورمُعانَقہ کی نیّتیں ہاتھ ملانے کی سنت کو زندہ رکھوں گا،سنّت کے مطابق دونوں ہاتھوں سے بلاحائل مصافحہ کروں گا،مصافحہ کے دوران دُرود شریف پڑھوں گا،معانقہ (یعنی گلے ملنے) کی سنّت ادا کروں گا۔ سنتیں، آداب اور حکمتیں *حضرت قتادہ رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا:کیا صحابۂ کرام علیہم الرضوان آپس میں مصافحہ فرمایا کرتے تھے؟ تو حضرت انس (رضی اللہ عنہ) نے جواب دیا: ہاں۔ (بخاری، 4/177، حدیث:6263) * جب دو دوست آپس میں ملتے، مُصافَحَہ کرتے اور نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر دُرُودِ پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔(شعب الایمان، 6/471، حدیث: 8944) *ہاتھ ملاتے وقت درود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے: یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَ لَکُم (یعنی اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے) مصافحہ کرتے وقت جو دعا مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے جیساکہ حدیثِ پاک میں ہے: دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دعا مانگیں ،قَبول ہوگی یہاں تک کہ ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مَغْفِرَت ہو جائے گی۔(مسند احمد، 4/286، حدیث: 12454ماخوذاً) حکمت آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دور ہوتی ہے۔(101مدنی پھول، ص7) * دونوں طَرَف سے ایک ایک ہاتھ ملانا سنّت نہیں، مصافحہ دو ہاتھ سے کرنا سنّت ہے،بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنّت نہیں۔(101مدنی پھول،ص8)
مصافحہ و معانقہ کے بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami