Share this link via
Personality Websites!
472653
9203
کسی مصیبت زدہ سے غمخواری کرےگا، اللہ پاک اُسے جنّت کے جوڑوں میں سے 2ایسے جوڑے عطا کرےگا جن کی قیمت پوری دنیا بھی نہیں ہو سکتی۔([1])*ایک روایت میں ہے:جو کسی مسلمان کی ایک دنیاوی تکلیف دور کرے ، اللہ پاک اس سے قیامت کی ایک تکلیف دور کرے گا۔([2])*ایک اور روایت میں ہے: اور جو اپنے بھائی کی حاجت پوری کرے اللہ پاک اُس کی حاجت پوری کرتا ہے۔([3])*حدیثِ پاک میں ہے: سب سے افضل عمل، مؤمن کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے پھر چاہے اُسے کپڑے پہنا کر ہو، یا کھانا کھلا کر یا اس کی کوئی ضرورت پوری کر کے ۔([4])
ان فضائل کو حاصل کرنے کے لئے لوگوں کے ساتھ زیاد ہ سے زیادہ ہمدردی کیجئے! خیر خواہی کیجئے!*مسلمان بھائی بیمار ہو تو عیادت کیجئے!*کسی کا کوئی نقصان ہو جائے تو اِظہارِ ہمدردی کیجئے! غم بانٹئے! مدد کرنے کی طاقت ہو تو مدد بھی ضرور کیجئے!*غریبوں کے دُکھ بانٹا کیجئے! اپنی ماہانہ آمدن سے کچھ نہ کچھ غریبوں کے لئے رکھا کیجئے! *کسی نے آپ کا قرض لوٹانا ہو تو اسے مہلت دیجئے! اس سے نرمی اختیار فرمائیے! *دکھ درد میں تسلی اور دلاسہ دیا کیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami