Share this link via
Personality Websites!
472650
9203
اِتِّفاق و اتحاد بڑھانے کے طریقے
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے گھروں میں، اپنے محلے میں، اپنے معاشرے میں اِتِّفاق و اتحاد اور محبّت و بھائی چارے کی فضاء بنائیں، اس کے لئے کیا کرنا ہو گا؟ چند طریقے عرض کرتا ہوں:
آپس میں محبّت و بھائی چارہ بڑھانے کا ایک بہت آسان طریقہ سلام ہے۔ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ حَتّٰی تُؤْمِنُوْا تم اُس وقت تک جنّت میں داخِل نہیں ہو سکتے، جب تک ایمان نہ لے آؤ! وَ لَا تُؤْمِنُوْا حَتّٰی تَحَابُّوا اور تم اُس وقت تک (کامِل) مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک آپس میں محبّت نہ کرو۔
پھر فرمایا: کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جس پر عَمَل کر کے تمہاری آپس میں محبّت بڑھ جائے؟ اَفْشُوا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ آپس میں سلام کو عام کرو۔([1])
(2):مُصافَحہ (یعنی ہاتھ ملانے) کی عادَت بنائیے!
اسی طرح مُصافَحہ (یعنی ہاتھ ملانے) کی عادَت بھی اَخُوّت و محبّت بڑھنے کا ذریعہ ہے۔ رحمتِ دوعالَم، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ایک دوسرے کے ساتھ مُصافَحہ کرو! اس سے کینہ (یعنی دِل میں چھپا ہوا جذبۂ عَداوَت) جاتا رہتا ہے۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami