Share this link via
Personality Websites!
472647
9203
کے ایک دوسرے پر گہرے اَثْرات ہوتے ہیں اور یہ کائنات صدیوں سے اِسی گہرے رَبط کے ساتھ چل رہی ہے۔ قُدْرت کے اِن عجائبات کو دیکھ کر زبان سے بےاِختیار نکلتا ہے:
فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِیْنَؕ(۱۴) (پارہ:18،المؤمنون:14)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو بڑی برکت والا ہے وہ اللہ جوسب سے بہتربنانے والاہے۔
اے عاشقانِ رسول! شاید اسی اِتِّفاق اور ہم آہنگی کی برکت ہے کہ نظامِ کائنات کا کوئی ہَدف کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہوتا۔ کبھی آپ نے سُنا کہ مالٹا جو سردیوں کا پھل ہے، اس بار تاخیر کاشکار ہو گیا، لہٰذا اس سال مالٹا گرمیوں میں آئے گا اور آم جو گرمیوں کا پھل ہے، اِس سال سردیوں میں آئے گا۔ سٹور کر لینا الگ بات ہے، پھل لگنے اور پکنے میں کبھی تاخیر نہیں ہوئی، کسان بیج ڈالنے میں تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے، پھل، پھول سبزیاں وغیرہ اپنے وقت ہی پر لگتی اور پکتی ہیں، ہزاروں سال گزر گئے، کائنات کے اَہْداف کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہوئے۔ یہ اسی اِتِّفاق و اتحاد کی برکت ہے۔
اسی لیے ہمیں چاہئے کہ اپنی کامیابی کے لئے آپس میں اِتِّفاق اور اتحاد پیدا کریں، آپس میں مِل جُل کر رہا کریں، لڑائی جھگڑوں سے بچیں، غیبت چُغلی سے بچیں، نااِتِّفاقی سے بچیں اور سب مسلمان مِل کر، ایک دوسرے سے ہمدردی کرتے ہوئے، ایک دوسرے کے دُکھ درد بانٹتے ہوئے، خوشی غمی میں ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہوئے مِل جُل کر اِتِّفاق و اتحاد کے ساتھ زندگی گزاریں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہم اِس دنیا میں بھی ترقی کریں گے اور آخرت میں بھی کامیاب ہوں گے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami