Share this link via
Personality Websites!
472645
9203
شخص!) کیا تُونے اللہ پاک کا فرمان نہیں سُنا([1]):
لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مَّاۤ اَلَّفْتَ بَیْنَ قُلُوْبِهِمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَیْنَهُمْؕ- (پارہ:10،الاَنفال:63)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اگر تم زمین میں جو کچھ ہے سب خرچ کردیتے تب بھی ان کے دلوں میں الفت پیدا نہ کرسکتے تھے لیکن اللہ نے ان کے دلوں کو ملادیا۔
یعنی دو دِلوں کی آپس میں محبّت جس کے نتیجے میں لوگ ایک دوسرے سے ملتے اور ہاتھ مِلاتے ہیں، یہ محبّت کوئی چھوٹا سا عَمَل نہیں، یہ تَو اَنمول نعمت ہے جو دُنیا کی تمام دولت خرچ کر کے بھی حاصِل نہیں کی جا سکتی۔
مسلمانوں کی مثال ایک عمارت جیسی ہے
ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: مُسلمان دوسرے مُسلمان کے لئے عِمارت کی مانند ہے کہ ایک دوسرے کو مضبوط کرتا ہے، یہ فرماتے ہوئے محبوبِ خُدا، سردارِ انبیا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ایک ہاتھ کی اُنگلیاں دُوسرے ہاتھ کی اُنگلیوں میں ڈال دیں۔ ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! ہم آہنگی، اِتِّفاق، اتحاد قانونِ فِطرت ہے۔ کبھی اس کائنات میں غور کیجئے! دُنیا کا سارا نِظَام ایک گہرے رَبْط اور تعلق کے ساتھ چَل رہا ہے، قُدْرت کی پیدا کی ہوئی ہر چھوٹی بڑی چیز آپس میں ہم آہنگ ہے۔ سُورج، چاند، ستارے، ہوائیں، بادل، پھل،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami