Share this link via
Personality Websites!
ذریعے قرآنِ کریم سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔یہ شعبہ روزانہ کی بنیاد پر *مسجدوں*مارکیٹوں*سکولوں*کالجوں اور دیگر ہزاروں مقامات پر بڑی عمر کے لاکھوں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم دیتا ہے ۔ اس شعبے کے ذریعے * درست تجوید و قراءَت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سکھایا جاتا ہے* فرض عُلُوم بھی بتائے جاتے ہیں *سنّتیں اور آداب بھی سکھائے جاتے ہیں *ترجمہ و تفسیر سُننے کا بھی موقع ملتا ہے *مختلف دعائیں سکھائی جاتی ہیں* درس و بیان کا طریقہ *اور مسائل سکھانے کے ساتھ ساتھ خوفِ خدا و عشقِ رسول کا پیکر بنانے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔
آپ بھی مدرسۃُ المدینہ بالغان میں داخلہ لے لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!دین و دنیا کی بھلائیاں نصیب ہوں گی ۔ آئیے ! آپ کی ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار سناتا ہوں۔چنانچہ
ایک اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ دینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے آوارہ دوستوں کے ساتھ گھومنا اور فضول کام کرتے رہنا میرا مَعْمُول تھا۔ ایک دن ایک اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوئی۔ سلام و مُصَافَحہ کے بعد دورانِ گفتگو ہی اُنہوں نے مجھے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں شرکت کی دعوت پیش کی اور ساتھ اس کے فوائد بھی بیان کیے ، میں نے ہامی بھر لی اور مدرسۃ المدینہ میں شرکت کرنے لگ گیا ۔ اَلحمدُ للہ! اس کی بَرَکت سے دینی ماحول سے وابستہ ہو کر نماز کا پابند بن گیا، مگر ابھی پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری پیاری سنّت عمامہ شریف سجانے کا ذہن نہ بنا تھا۔بالآخر ایک اسلامی بھائی کے سمجھانے سے عمامہ بھی سجا لیا، عمامہ شریف سجانے پر گھر بھر میں کوئی بھی میری حوصلہ افزائی کرنے والا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami