Share this link via
Personality Websites!
وقت کلمہ نصیب ہوا *ایک اسلامی بھائی کو ہارٹ اٹیک ہوا، ہسپتال میں داخِل تھے، اس حالت میں بھی مسلسل کلمہ طیبہ کا وِرْد کرتے رہے، آخری وقت اُونچی آواز سے 12 مرتبہ درود شریف پڑھا، 12 مرتبہ کلمہ طیبہ کا وِرْد کیا اور دُنیا سے رخصت ہو گئے *اسی طرح مفتئ دعوتِ اسلامی مفتی فاروق عطّاری رحمۃُ اللہ علیہ کی قبر بارشوں کے سبب کھل گئی تھی، شرعِی راہنمائی لے کر قبر کے اندر کا مَنْظَر دیکھا گیا تو اَلحمدُ للہ! مفتی صاحِب کا کفن، یہاں تک کہ سرِ پاک پر پہنا ہوا عِمَامہ شریف بھی بالکل صحیح سلامت تھا۔
تِرا شکر مولا دیا دینی ماحول نہ چھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول
قیامت تلک یاالٰہی! سلامت رہے تیرے عطارؔ کا دینی ماحول([1])
پیارے اسلامی بھائیو! آپ بھی عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! کیا خبر ہم پر بھی کرم ہو جائے اور ہمیں بھی قابِلِ رشک موت نصیب ہو جائے۔
خُدایا بُرے خاتمے سے بچانا پڑھوں کلمہ جب نکلے دَمْ یااِلٰہی! ([2])
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا نور تقسیم کرنے، مختلف ذرائع سے عِلْمِ دین کا فیضان عام کرنے میں مصروف ہے۔ انہی ذرائع میں سے ایک ذریعہ مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے۔
اَلحمدُ للہ! عاشقانِ رسول کی دِینی تنظیم دعوتِ اسلامی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami