Share this link via
Personality Websites!
قَالَ اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسَهُمْؕ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ(۱۹) (پارہ:28، سورۂ حشر:19)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور ان لوگوں کی طرح نہ بنو جنہوں نے اللہ کو بُھلا دیا تو اللہ نے انہیں ان کی جانیں بُھلا دِیں ، وہی نافرمان ہیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ: 28، سورۂ حشر کی آیت: 19 سننے کی سعادت حاصِل کی، بہت ہی فِکْر انگیز اور دِل کو جھنجھوڑ دینے والی آیتِ کریمہ ہے۔
اللہ پاک نے فرمایا:
وَ لَا تَكُوْنُوْا (پارہ:28، سورۂ حشر:19)
تَرْجَمَہ: اور نہ بنو!
کیا نہیں بننا؟ فرمایا:
كَالَّذِیْنَ نَسُوا اللّٰهَ (پارہ:28، سورۂ حشر:19)
تَرْجَمَہ: ان لوگوں کی طرح جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا۔
*مثلاً؛ فرعون نے اللہ پاک کو بُھلایا تو فرعون جیسے نہ بنو *ہامان نے اللہ پاک کو بُھلایا، تم ہامان جیسے نہ بنو *قارون نے اللہ پاک کو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami