Share this link via
Personality Websites!
نصیحتیں کر رہے ہوتے ہیں کہ تمہیں مُلْک چلانا نہیں آتا، ہم سے سیکھ لو !
میں عرض یہ کر رہا ہوں کہ دوسروں کو نصیحت کرنے کے مُتَعَلِّق ہمارا یہ انداز ہے، اور خُود کی حالت دیکھ لیجیے! بابا بلھے شاہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:
بُلّھے شاہ! اَسْمَانِی اُڈدِیَاں پَھڑ دَا اَیں جِہْڑَا گھر بَیْٹَھا، اَوْنُوْں پَھڑْیَا ھِی نَئیں
مفہوم: آسمان میں اُڑتی چڑیا تو پکڑتے ہو، مثلاً؛ پُورے جہان پر تبصرے تو کرتے ہو مگر جو گھر بیٹھا چور ہے یعنی نفسِ اَمَّارہ کا کبھی حساب لیا ہی نہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بھی خُود کو بُھول جانا ہے کہ آدمی دوسروں کو سمجھاتا پِھرے مگر خُود کی اِصْلاح پر غور ہی نہ کرے۔
پارہ 30، سُوْرَۃُ الشَّمْس، آیت:9 اور 10 میں اِرْشاد ہوتا ہے:
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَاﭪ(۹) وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىهَاؕ(۱۰) (پارہ:30، سورۂ والشمس:9و10)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:بیشک جس نے نَفس کو پاک کر لیا وہ کامیاب ہو گیا اور بیشک جس نے نَفس کو گُناہوں میں چُھپا دیا وہ ناکام ہو گیا۔
پتا چلا؛ جس نے اپنے نفس کو، اپنے اندر کو پاک کیا، وہ کامیاب ہو گا اور جس نے اپنے اندر کو پاک نہ کیا، چاہے ساری زِندگی تبصرے کرتے گزر گئی، ساری زندگی دوسروں کو سمجھاتے گزر گئی، اگر خُود کو نہ سَنْوارا تَو ناکامی مقدر ہو جائے گی۔
پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
مَرَرْتُ لَيْلَةً أُسْرِيَ بِيْ عَلٰى قَوْمٍ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami