Share this link via
Personality Websites!
بلال حبشی رَضِیَ اللہ عنہ سابِقُ الْاِسْلام ہیں یعنی آپ نے ابتداءِ اسلام ہی میں ایمان قبول کر لیا تھا *غُلامی سے آزادی نصیب ہونے کے بعد سے لے کر پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے وِصَالِ ظاہِری تک آپ بارگاہِ رسالت میں حاضِر رہے *آپ مُؤذِّنِ رسول بھی ہیں اور خازِنِ مصطفےٰ بھی ہیں یعنی رسولِ اکرم، نور مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مالی مُعَاملات کی دیکھ بھال کی ذِمَّہ داری بھی آپ کو عطا کر رکھی تھی *اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے وِصالِ ظاہری کے بعد حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہ مُلْکِ شام (Syria) تشریف لے گئے اور آخر تک وہیں رہے *آپ رَضِیَ اللہ عنہ سن 20 ہجری کو اس دُنیائے فانی سے رُخصت ہوئے۔ آپ کا مزار مبارک مُلْکِ شام میں ہے۔ ([1])
اسلام کا جمال ہے تیرے جمال سے سیرت تری ہے دِین کی اِک ترجماں بلال
کیا کیا ستم نہ ڈھائے تھے تجھ پر اُمَیَّہ نے اقرارِ حق سے پھسلی نہ تیری زباں بلال
مکہ اَحَد اَحَد کی صداؤں سے گونج اٹھا خورشیدِ انقلاب تھا تیرا بیاں بلال
بُوبکر نے خرید کے ایسے بڑھائے دام دولت اگر زمیں ہے تُو آسماں بلال
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہ کی شان میں آیات
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہ اور آپ جیسے دیگر صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم جو پہلے غُلامی کی زندگی گزار چکے تھے، ان کی شان میں یہ آیت نازِل ہوئی:([2])
وَ لَا تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور ان لوگوں کو دُوْر نہ کرو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami