Share this link via
Personality Websites!
خون میں لِتْھڑا ہوا ہے اور جب مرے گا تو قبر میں اس کے جسم میں کیڑے نہیں پڑیں گے۔([1]) *پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جس نے پانچوں نمازوں کی اذان اِیْمان کی بنا پر ثواب کی نِیّت سے کہی، اس کے پچھلے گُنَاہ معاف ہو جائیں گے۔ ([2])* ایک حدیث شریف میں ہے: ہر خُشْک و تَر چیز جس تک اذان کی آواز پہنچتی ہے، وہ اذان دینے والے کے لیے بخشش کی دُعا کرتی ہے۔([3])
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھیے! کیسی پیاری پیاری فضیلتیں ہیں، ہمیں چاہیے کہ حضرت بِلال حبشی رَضِیَ اللہ عنہ کی ادا کو ادا کرنے کے لیے، کلمۂ حق بلند کرنے کے لیے، نیکیاں کمانے ، گُنَاہ بخشوانے کے لیے اور جنّت کا حقدار بننے کے لیے اذان پڑھا کریں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
آپ اذان پڑھنے، سننے کی مزید فضیلتیں جاننا چاہیں اور اس تَعَلُّق سے مفید معلومات سیکھنے کا شوق ہو تو امیر اہلسنت کا مختصر رسالہ فیضانِ اذان پڑھ لیجیے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:مدرسۃُ المدینہ بالِغان
پیارے اسلامی بھائیو! گناہوں سے نفرت کا جذبہ اور نیک نمازی بننے کی سَعَادت پانے کے لیے عاشقانِ رسول کی دِینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!زِندگی سنور جائے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami