Share this link via
Personality Websites!
عشقِ رسول اور وارفتگی و محبّت کے مزے لُوٹوں گا، جب پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا دامنِ کرم ہاتھ آئے گا تو عشق و محبّت میں لَوٹ پَوٹ ہو (یعنی مچل) جاؤں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([1])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! 20 مُحَرَّم شریف کو عظیم عاشقِ رسول حضرت بِلالِ حبشی رَضِیَ اللہ عنہ کا یومِ وِصَال منایا جاتا ہے۔ اِسی مُنَاسبت سے آج ہم حضرت بِلال رَضِیَ اللہ عنہ کا ذِکْرِ خیر کرنے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔
حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہ کا مختصر تعارُف
*ہمارے آقا حضرت بلال حبشی رَضِیَ اللہ عنہ مشہور صحابئ رَسُول ہیں*آپ کا نامِ مبارک: بِلال اور لقب ہے: مُؤَذِّنِ رَسُول *بلکہ ہمارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے آپ کو سَیِّدُ الْمُؤَذِّنِیْن (یعنی تمام اذان دینے والوں کے سردار) کا خطاب دیا([2]) *حضرت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami