Share this link via
Personality Websites!
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھیے! یہ اَہْلِ بیتِ پاک ہیں، اس دھرتی پر سب سے افضل و اعلیٰ گھرانے والے ہیں۔ حضرت جبرائیلِ امین علیہ السَّلام اس خاندان کے مُتَعَلِّق فرماتے ہیں:
قَلَّبْتُ مَشَارِقَ الْاَرْضِ وَمَغَارِبَهَا فَلَمْ اَجِدْ رَجُلًا اَفْضَلَ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ اَرَ بَيْتًا اَفْضَلَ مِنْ بَيْتِ بَنِيْ هَاشِمٍ
ترجمہ: میں نے زمین کے مَشْرِقْ و مَغْرِبْ چھان ڈالے مگر مُحَمَّد صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے افضل کوئی انسان اور بنوہاشِم کے گھر سے افضل کوئی گھر نہیں دیکھا۔([1])
یہی بولے سدرہ والے، چمنِ جہاں کے تھالے
سبھی میں نے چھان ڈالے تیرے پائے کا نہ پایا
تجھے یک نے یک بنایا([2])
اللہ اکبر! یہ سب سے افضل تَرِین گھرانہ ہے مگر تکلیفیں دیکھیے...!! آزمائشیں دیکھیے...!! ایسی مشکلات کہ میں اور آپ تَو ان کا تَصَوُّر بھی نہیں کر سکتے۔
ہمارے ہاں ایک سوچ پائی جاتی ہے: 5بھائی ہیں، ان میں سے ایک دِین کے رستے پر لگا ہوا ہے تو باقی 4مطمئن ہو جاتے ہیں کہ چلو! ایک لگا ہوا ہے نا، وہی کافی ہے، باقی اپنی دُنیا داری میں لگے رہتے ہیں *ایک بھائی نے عالِم کورس کر لیا، بس کافی ہے، باقی دُنیاوِی علوم پڑھ لیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami