Share this link via
Personality Websites!
سَمِعَ اللہ لِمَنْ حَمِدَہٗ کی بجائے اللہ اکبر کہہ دیا ، بعض افراد اس پر پریشان ہوتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید سجدہ سہو واجب ہو گیا ، یاد رکھیے !سَمِعَ اللہ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہنا سنّت ہے ، جان بوجھ کر سنّت کو نہیں چھوڑنا چاہیے ، لیکن اگر کسی نے بھولے سے رکوع سے اُٹھتے ہوئے سَمِعَ اللہ لِمَنْ حَمِدَہٗ کی بجائےاللہ اکبر کہہ دیا ، اِس سے سجدہ سہو کرنا لازم نہیں۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی احکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيثُ
حدیثِ پاک میں ہے: الله پاک کے حبیب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو جب کوئی چیز غمگین کرتی تو آپ یہ دعا فرمایا کرتے تھے۔([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami