Share this link via
Personality Websites!
اِصْلاح کے طلب گار ہیں...؟ *جب ہمیں کہا جاتا ہے: آج کے دور میں یہی چلتا ہے، تب ہم کیا کرتے ہیں؟ جب کہا جاتا ہے: آج کے دور میں جُھوٹ کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا؟ تو کیا ہم جُھوٹ اپنا لیتے ہیں؟ یا سچّ پر قائِم رہتے ہیں؟ *آج کل رِشْوت کے بغیر کام نہیں چلتا، یہ سُوچ کر ہم رشوت کا لین دَین شروع کر دیتے ہیں یا اس سے بچ جاتے ہیں؟ *آج جب پتا چلتا ہے کہ سُودِی لَین دَین کے بغیر کار، کوٹھی، بنگلہ نہیں بنایا جا سکتا؟ تب ہم سُودِی لَین دَین کرنے لگتے ہیں یا اس سے بچ کر اپنا کردار ستھرا رکھتے ہیں؟ *سوشل میڈیا پر وائِرل(Viral) ہونے، لائیکس(Likes) بڑھانے، سبسکرائب(Subscribe) حاصِل کرنے کے لیے جب ہمیں گُنَاہوں پر اُکسایا جاتا ہے، اَخْلاقیات سے گِری ہوئی رِیلز(Reels) بنانی پڑتی ہیں، گُنَاہوں اور بےپردگی پر مبنی پوسٹیں کرنی پڑتی ہیں تو ہم لائیکس کے چکّر میں اَخْلاقیات سے گِر جاتے ہیں یا حسینی کردار پر قائِم رہتے ہیں؟
یہ آج کی کربلائیں ہیں *ہمارا ضمیر کہہ رہا ہوتا ہے: بےحیائی غلط ہے، پردہ حق ہے مگر... زمانے کے ساتھ بھی تَو چلنا چاہیے کہہ کر بےحیائیوں میں پڑ جاتے ہیں *ہمارا ضمیر کہتا ہے: جھوٹ گُنَاہ ہے، مگر.... جھوٹ کے بغیر کام نہیں چلتا کہہ کر پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں *عموماً نوجوان آپ کو یہ کہتے مل جائیں گے: اگر ترقی حاصِل کرنے کے لیے تھوڑا بہت کمپرومائز(Compromise) کر لیا جائے تو کیا حرج ہے؟ CV میں تھوڑا بہت جھوٹ ڈال بھی دیا تو کیا ہو جائے گا؟ *جعلی اَسْناد(Fake Certificates) بنا کر اگر پکّی نوکری مل جاتی ہے تو اس میں کیا حرج ہے؟ *ٹرینڈ سسٹم(Trend System) آج ہمارے یہاں رائج ہے...!! جو چیز ٹرینڈنگ پر ہے، ہم بس اسی کے پیچھے چلتے ہیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami