Share this link via
Personality Websites!
مجھے جاگتی آنکھوں سے دیدار عطا فرما رہے ہیں، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے ہاتھ مبارَک میں نُور کی قمیض اور ایک نُورانی تاج ہے، آپ فرما رہے ہیں: اے جَاثَلِیْق! یہ قمیض اور تاج تمہارے لیے ہے، بس تیرے دُنیا سے رُخصت ہونے کی دَیر ہے، اس کے بعد تم میرے ساتھ رہو گے۔([1])
شہید مَر نہیں سکتا، حسین زندہ ہے
نبی کی آل کا دُولہا حسین زندہ ہے
یزید دفن ہے تابُوتِ ظلم میں اب بھی
وفا کے باب میں اب بھی حسین زندہ ہے
پیارے اسلامی بھائیو! آپ غور فرمائیے! یہ یزید کا محل ہے، دُنیا کے جابِر و ظالِم تَرِین بادشاہ کا دربار ہے، جہاں پرندوں تک کو پَر مارنے کی اجازت نہیں ہو گی، وہاں لوگ آ آ کر ڈائریکٹ یزید کا گریبان پکڑ رہے ہیں، اُسے للکار رہے ہیں، اس سے بڑی ذِلّت بتائیے اور کیا ہو گی...؟ دوسری طرف امامِ عالی مقام رَضِیَ اللہ عنہ کی مقبولیت اور آپ کے مشن کی تکمیل دیکھیے! امامِ حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ تَو امامِ حُسَین رہے، آپ کا جسمِ پاک سے کٹا ہوا سَر مبارَک بھی جہاں پہنچ رہا ہے، حق و صداقت کے ڈنکے بجا رہا ہے، کلمہ حق بلند کرتا ہوا، غیر مسلموں کو کلمے پڑھا رہا ہے۔
اللہ اکبر! یہ ہے جیت...!! یہ ہے
فَیَدْمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌؕ- (پارہ:17، سورۂ الانبیاء:18)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالایمان: تو وہ اس کا بھیجہ نکال دیتا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami