Share this link via
Personality Websites!
قافلے میں سفر کے لیے اپنا نام پیش کر دیجیے! اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آئیے ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار سنتے ہیں۔
ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میری ناک کی ہڈّی ٹیڑھی تھی ، آنکھوں اور سر کا درد بھی پیچھانہیں چھوڑتا تھا ۔ میں نے آپریشن کروانے کا ارادہ کیا تھا ۔ آپریشن سے پہلے قافلے کے ساتھ سفر کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ، پہلے ہی سے سُن رکھا تھا کہ قافلے میں دعائیں قَبول ہوتی ہیں لہٰذامیں نے اللہ پاک سے دعا کی:یا اللہ پاک ! دعوتِ اسلامی کے قافلے کی بَرَکت سے میری ناک کی ہڈّی دُرُست فرما دے ۔ قافلے سے واپسی کے کچھ دن بعد جو ناک کی ہڈّی کو بغور دیکھا تو میری خوشی کی انتِہا نہ رہی کیوں کہ قافلے میں کی گئی دعا کی قبولیّت کھلی آنکھوں سے نظر آرہی تھی وہ یوں کہ میری ناک کی ٹیڑھی ہڈّی بالکل دُرُست ہوچکی تھی !
سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو لُوٹنے رَحْمتیں قافلے میں چلو
لینے کو بَرَکتیں قافلے میں چلو پاؤ گے راحَتیں قافلے میں چلو
ٹیڑھی ہوں ہڈّیاں ، ہوں گی سیدھی میاں درد سارے مِٹیں، قافلے میں چلو
دردِ سر ہو اگر دُکھ رہی ہو کمر پاؤ گے صحتیں قافلے میں چلو
غیبی امداد ہو گھر بھی آباد ہو چل کے خود دیکھ لیں قافلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
Muslim's Funeral (غسلِ میت و کفن دفن )ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami