Share this link via
Personality Websites!
خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔
آخر میں آئیے! امام عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ کا ایک سبق آموز خطبہ سنتے ہیں: کربلا کے دِن 10 مُحَرَّم شریف کی صبح کو امام عالی مقام، امام حُسَیْن رَضِیَ اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: اے اللہ کے بندو! اللہ پاک سے ڈرو! اور دُنیا سے بچتے رہو! بےشک اس دُنیا میں اگر کسی نے ہمیشہ رہنا ہوتا تو ضرور انبیائے کرام عَلَیْہمُ السَّلام ہمیشہ رہتے مگر اللہ پاک نے اس دُنیا کو آزمائش کے لیے پیدا فرمایا ہے،یہاں کے رہنے والے سب فَنَا ہونے کے لیے ہی بنائے گئے ہیں، دُنیا کی نئی چیزیں پُرانی ہونے والی ہیں، یہاں کی نعمتیں ختم ہونے والی ہیں،یہاں کی خوشیاں ختم ہونے والی ہیں، پَس! سامانِ سَفَر تیار کرو! بےشک بہترین سامانِ سَفَر تقویٰ ہی ہے، اللہ پاک سے ڈرو! تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ...!! ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ کی پاکیزہ سیرت کے چند پہلو، آپ کی چند ادائیں ہم نے سُنیں، اَلحمدُ للہ! ہم عاشقانِ امام حُسَین ہیں، اللہ پاک محبّتِ صحابہ و اَہْلِ بیت پر ہمیں استقامت نصیب فرمائے، کاش! زبانی محبّت کے ساتھ ساتھ عملی محبّت بھی نصیب ہو جائے، کاش! امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ کے پاکیزہ کردار کا فیضان ہمیں نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:قافلہ
پیارے اسلامی بھائیو! فکرِ آخرت حاصل کرنے، نیکیوں بھری زندگی گزارنے کے لیےدعوتِ اسلامی کے ساتھ وابستہ ہو جائیے، 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami