Share this link via
Personality Websites!
امامِ عالی مقام کی اَمِّی جان، سیدہ فاطمۃ ُالزَّہْرَا رَضِیَ اللہ عنہا یُوں درد شریف پڑھا کرتی تھیں:
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰى مَنْ هُوَ رُوحُهُ مِحْرَابُ الْأَرْوَاحِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالْكَوْنِ،اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰى مَنْ هُوَ إِمَامُ الْأَنْبِيَآءِ وَالْمُرْسَلِينَ،اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰى مَنْ هُوَ إِمَامُ أَهْلِ الْجَنَّةِ عِبَادِ اللهِ الْمُؤْمِنِينَ([1])
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! کتنا پیارا درود شریف ہے۔ اس کا ترجمہ سنیے! ایمان تازہ ہو جائے گا۔
ترجمہ:*اے اللہ پاک! اپنے اُن مَحْبُوب نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود بھیج ، جن کی رُوح مبارک تمام رُوحوں کا، سارے فرشتوں کا اور پُوری کائنات کا قبلہ ہے *اے اللہ پاک اپنے اُن مَحْبُوب نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود بھیج ، جو سارے نبیوں اور سارے رسولوں کے امام ہیں*اے اللہ پاک اپنے اُن مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود بھیج ، جو اللہ پاک کے پاک بندوں، اَہْلِ ایمان یعنی اَہْلِ جنّت کے امام ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([2])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami