Share this link via
Personality Websites!
دُعائیں مانگنا اور (4):کَثْرت سے اِسْتَغْفَارکرنا بہت پسند ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! محبّت اطاعت کرواتی ہے ، امام ِ عالی مقام امامِ حسین رَضِیَ اللہ عنہ سے ہماری محبت کیسی ہے؟ ذرا ہم غور کریں ؟10 مُحَرَّم شریف کی رات امام حسین رَضِیَ اللہ عنہ کی ظاہری زندگی مُبارَک کی آخری رات تھی مگر اللہ پاک کی عبادت کا ذوق و شوق دیکھیے...!! سُبحٰنَ اللہ!
کاش!ہم غلامانِ امام حسین بھی اپنے مَحْبُوب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عبادات و ریاضات کرتے ہوئے اپنی زندگی کے شب و روز گُزاریں ۔ یاد رکھیے ! حدیثِ پاک میں ہے : بندہ اُسی کے ساتھ ہوگا جس کے ساتھ وہ محبّت کرتا ہوگا۔([2])اگر ہم زَبان سے امام حسین رَضِیَ اللہ عنہ سے محبّت کے دعوے کرتے رہیں مگر امام عالی مقام امام حسین رَضِیَ اللہ عنہ کی مبارک سیرت کو نہ اپنائیں تو ہماری محبت ناقص ہے کیونکہ عاشق اپنے مَحْبُوب کے پیچھے پیچھے چلتاہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! کربلا کی روایات میں ہے: 10 مُحَرَّم شریف کو جب جنگ چَل رہی تھی، یزیدی لشکر کی طرف سے تیر برس رہے تھے، امامِ عالی مقام رَضِیَ اللہ عنہ کے شیر دِل ساتھی دادِ شُجاعت دیتے ہوئے یزیدیوں کے چھکے چُھڑا رہے تھے، عین اُس وقت امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ کے ایک ساتھی حضرت اَبُو تمام صَیْدَاوِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی نظر سُورج کی طرف اُٹھی، دیکھا کہ مکروہ وقت ختم ہو کر ظہر کا وقت شروع ہو چکا ہے، آپ جلدی سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami