Share this link via
Personality Websites!
نہیں۔ حدیث پاک میں ہے:جو میری سُنّت سے اعراض کرے وہ مجھ سے نہیں۔([1]) *حدیث پاک میں ہے :جس نے میری سُنّت سے اعراض كيا وہ ہلاک ہوا ۔ ([2])
سُنّتوں پر عمل کرنے کا ذہن بنانے کے طریقے
*دِل میں عشقِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا اضافہ کیجیے ! اس کے لیے*.. پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سیرت کا مطالعہ کیجیے *.. درودِ پاک کی کَثرت کیجیے *.. نعتیں سُنیے * سُنّتوں پر عمل کرنے کے فوائد وفضائل ذہن میں رکھیے *سُنّت پر عمل کرنے کے مُتَعَلِّق صحابہ کرام اور بزرگانِ دین کے واقعات پڑھیے *فیشن پَرستی سے پیچھا چھوڑائیے *نیک نمازی اور سُنّت کے پابند اسلامی بھائیوں کی صحبت اختیار کیجیے ۔
پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :31 کے مطابق سُنّٗتوں پر عمل کرنے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں،آئیے! نیت کرتے ہیں کہ پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتیں اپنائیں گے ۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!
اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بجاہِ خاتمِ النبیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا
اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰـہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ
ترجمہ: میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ پاک کے سوا کوئی معبود نہیں ،وہ اکیلا ہے ،اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتاہوں کہ بیشک محمد( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) اللہ کے بندے اوررسول ہیں ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami