Share this link via
Personality Websites!
جس نے فتنے اور فساد کے زمانے میں میری سُنَّت پر عمل کیا ،اُسے 100 شہیدوں کا ثواب عطا کیا جائے گا ۔ ([1])
(1): سُنّتوں پر عمل کرنا بہت بڑی سعادت اور ثواب کا کام ہے (1): سُنّت ِمُؤکَّدہ کو چھوڑنے کی عادت بنالینا گناہ ہے۔ ([2]) (1):سُنّتِ غیر ِمُؤکَّدہ کو چھوڑنا اگرچہ گناہ نہیں لیکن بہت سے ثواب وفضائل سے مَحرومی کا سبب ہے ۔
سُنّتوں پر عمل کرنے کے فوئد وثوابات
* سُنّتوں پر عمل کرنا جنت میں لے جانے والا کام ہے ۔ (حدیثِ پاک میں ہے:جس نے پاکیزہ کھانا کھایا ، سُنّت کے مطابق عمل کیا اور لوگ اس کے شر سے محفوظ رہے وہ جنت میں داخل ہو گا۔ ([3]) ) *سُنّتوں پر عمل کرنا نیکیوں میں اضافے کا سبب ہے * سُنّتوں پر عمل کرنا ہدایت کا ذریعہ ہے *سُنّتوں پر عمل کرنا بے دینی اور گمراہیت سے بچنے کا ذریعہ ہے (حدیثِ پاک میں ہے :میں نے تم لوگوں میں 2ایسی چیزیں چھوڑی ہیں ، جب تک ان پر عمل کرتے رہو گے ہرگز ہرگز گمراہ نہیں ہوگے۔ (1): کتابُ اللہ یعنی قرآن کریم (2): سُنّت ۔ ([4]) ) *سُنّتوں پر عمل کرنا پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے محبّت کی علامت ہے *سُنّتوں پر عمل کرنا روز ِقیامت پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے قُرب کا ذریعہ ہے۔
*سُنّتوں سے دُوری گمراہی کا سبب ہے ۔([5]( * سُنّتیں چھوڑنے والے کا دِل مردہ ہونے کا خطرہ ہے۔([6]( *حدیث پاک کے مطابق بلاوجہ سُنّتیں چھوڑنے کا عادی پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے طریقے پر
[1]... مشکوٰۃ المصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،،جلد:1،صفحہ:55،حدیث:175-176 ۔
[2]...فتاوی رضویہ ،جلد:1،صفحہ:903۔
[3]... مستدرك، کتاب الاطعمۃ، باب ذكر معيشۃ النبى،جلد5،صفحہ:142، حدیث:7155۔
[4]... موطاامام مالک بروايۃ یحی بن یحی اللیثی ، کتاب القدر، باب النهى عن القول بالقدر،صفحہ:479،حدیث:1708۔
[5]...مسلم، کتاب المساجد و مواضع، باب صلاة الجماعۃ من سنن الهدى،صفحہ:237، حدیث:654۔
[6]...احیاء العلوم، کتاب شرح عجائب القلب، بيان تفصیل مداخل الشیطان...الخ،جلد:3،صفحہ:48،ملخصًا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami