Share this link via
Personality Websites!
وضاحت: ہر وہ عمل جو فرض اور واجب نہ ہو، مگر نبیِ کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اِختیار فرمایا ہو، سُنّت کہلاتا ہے۔سُنّت کی 2 قسمیں ہیں :(1): سُنّتِ زوائد ،اگر وہ کام نبی کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے عادت کے طور پر کیا ہو،اُسے سُنّتِ زوائد کہتے ہیں۔مثلاً :بالوں میں کنگھی کرنا ،کدو شریف رَغبت سے کھانا (2): دوسری سُنّتِ ھُدیٰ، اگر وہ کام عبادت کی غرض سے کیا ہو، اُسے سُنّتِ ھُدیٰ کہتے ہیں ۔ سُنّت ِ ھدیٰ 2 طرح کی ہے : (۱):سُنّتِ مُؤکَّدہ : جو کام نبی کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیشہ کیے ہوں اور بیان ِجواز کے لیے کبھی ترک بھی کیے ہوں،اِنہیں سُنّتِ مُؤکَّدہ کہتے ہیں (۲):سُنّتِ غیرِ مُؤکَّدہ: جو کام پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کبھی کبھار کیے ہوں وہ سُنّتِ غیرِ مُؤکَّدہ ہیں ۔ ([1])
قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۳۱)(پارہ:3،آل عمران:31)
ترجَمۂ کَنْز ُالعِرفان: اے حبیب! فرما دو کہ اے لوگو! اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میرے فرمانبردار بن جاؤ اللہ تم سے محبت فرمائے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
* مشہور مُفَسرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: کامل اطاعت اور خالص پیروی کو اِتّباع کہتے ہیں۔ ([2])*ایک قول کے مطابق اس آیت میں نبی کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی احادیث ، سُنّتوں اور سیرتِ طیبہ کی کامل پیروی کرنے کا فرمایا گیا ہے۔ ([3])
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
* رسولِ ذیشان ،مکی مدنی سلطان صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:جس نے میری سُنّت سے محبّت کی ،اس نے مجھ سے محبّت کی ،جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا * ايك حديث پاک میں ہے :
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami