Share this link via
Personality Websites!
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کروانا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل سُنّتوں پر عمل کرنے کے مُتَعَلِّق معلومات دی جائیں گی اور دوسرا کلمہ یاد کروایاجائے گا۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جِبْرائیل(عَلَیْہِ السَّلَام)نے مجھ سے عرض کی کہ اللہ پاک فرماتا ہے: اے مُحَمَّد(صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم)! کیا تم اِس بات پر راضی نہیں کہ تمہارا اُمَّتی تم پر ایک سلام بھیجے، میں اُس پر 10 سلام بھیجوں۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَمیرِ اَہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گُناہوں سے بچنے اور سُنَّتیں اپنانے کے لیے اسلامی بہنوں، اسلامی بھائیوں اور طلبا وغیرہ کے لیے سوالات کی صورت میں نیک اعمال کے مختلف رسائل ترتیب دئیے ہیں۔ آج ہم72 نيك اعمال كے رسالے سے نیک عمل نمبر :31 کے بارے میں سُنیں گے ۔
نیک عمل نمبر 31:کیا آج آپ نے اِن کچھ نا کچھ سُنَّتوں پر عمل کیا ؟(مسواک ،گھر میں آنا جانا،سونا جاگنا، قبلہ رُخ بیٹھنا وغیرہ )
رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اَعمال واَفعال کو سُنّت کہتے ہیں ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami