Share this link via
Personality Websites!
افزائی ) کے لیے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں ۔([1])
ظہر کی سُنّتِ قَبْلِیہ کے متعلق احكام
(1): ظہر کے فرضوں سے پہلے 4 رکعتیں پڑھنا ،سُنّتِ مُؤکَّدہ ہیں۔([2]) (1): ان سُنّتوں کو چھوڑنے کی عادت بنا لینا گناہ ہے۔ ([3]) (1): ظہر کی سُنّتِ قَبْلِیہ رہ جانے کی صورت میں فرض اور 2 سُنّتیں پڑھنے کے بعد پڑھی جائیں۔ ([4])لیکن اس کی عادت نہ بنائی جائے کہ اِن سُنّتوں کو فرضوں سے پہلے پڑھنا بھی سُنّتِ مُؤکَّدہ ہے ([5]) اور سُنّتِ مُؤکَّدہ کے ترک کی عادت گناہ ہے۔([6]) (5):جمعہ کی سُنّتِ قَبْلِیہ کا بھی وہی حکم ہے جو ظہر کی سُنّتِ قَبْلِیہ کا ہے ۔ ([7])
سُنّت قَبْلِیہ پڑھنے کی عادت بنانے کے طریقے
* نمازوں کا ذوق وشوق بڑھائیے! اس کے لیے امیرِ اہلسنت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ کی کتاب فیضانِ نماز کا مطالعہ کیجئے *ظہر کی سُنّتِ قَبْلِیہ کی فضیلت ذہن میں رکھیے*اذان ہوتے ہی مسجد میں چلے جائیے !اس سے سُنّتِ قَبْلِیہ کی بھی پابندی رہے گی اور پہلی صف میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے کا موقع بھی ملے گا *نیک نمازی اسلامی بھائیوں کی صحبت اختیار کیجیے۔
پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :32 کے مطابق ظہر کی سُنّتِ قَبْلِیہ پڑھنے کے عنوان
[1]...سنن ابو داود، کتاب الصلاة التطوع، باب الأربع قبل الظہر و بعدھا، صفحہ:208،حديث: 1270۔
[2]...بہارِ شریعت ،جلد:1،حصہ:4،صفحہ:663،بتغیر قلیل ۔
[3]... فتاوی رضویہ جلد:1 ،ص:903 ،ماخوذاً ۔
[4]...بہارِ شریعت ،جلد:1،حصہ:3،صفحہ:664،بتغیر قلیل ۔
[5]... فتاوی اہلسنت غیر مطبوعہ ،فتوی نمبر :WAT-1025 ۔
[6]... فتاوی رضویہ جلد:1 ،ص:903 ،ماخوذاً ۔
[7]...بحر الرائق ،کتاب الصلاۃ ،باب ادراک الفرض ،جلد:2،صفحہ:132۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami