Share this link via
Personality Websites!
قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۳۱)
(پارہ:3،آل عمران:31)
ترجَمۂ کَنْز ُالْعِرْفَان: اے حبیب! فرما دو کہ اے لوگو! اگر تم اللہ سے محبّت کرتے ہو تو میرے فرمانبردار بن جاؤ اللہ تم سے محبت فرمائے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
اِس آیت میں بیان کیا گیا کہ اللہ پاک سے محبّت کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ پاک کی عبادت کرنے اور اس کے اَحکامات پر عمل کرنے میں نبی کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پیروی کی جائے ۔ ([1])
ظہر کی سُنّتِ قَبْلِیہ پڑھنے کے فضائل
اَحادیث مُبارکہ میں ہے : *جو پابندی کے ساتھ دِن رات میں 12 رکعتیں پڑھے گا ،اُس کے لیے جنّت میں ایک گھر بنایا جائے گا۔ وہ 12 رکعتیں یہ ہیں:(1-4): ظہر سے پہلے 4 رکعتیں (5،6): 2 رکعتیں ظہر کے بعد (7،8): 2 رکعتیں مغرب کے بعد(9،10): 2 رکعتیں عشاء کے بعد (11،12): 2رکعتیں فجر سے پہلے۔([2]) *جو پابندی کے ساتھ 4 رکعتیں ظہر سے پہلے اور 4 رکعتیں ظہر کے بعد پڑھتا ہے ،اللہ پاک اس پر جہنم کی آگ حرام فرمادیتا ہے۔([3]) * جس نے ظہر سے پہلے 4 رکعتیں پڑھیں گویا اس نے تہجد کی 4 رکعتیں پڑھیں۔ ([4]) *جو ظہر سے پہلے 4 رکعتیں پڑھے،اُسے اولاد ِاسماعیل سے ایک غلام آزاد کروانے کا ثواب ملے گا۔([5]) *ظہر سے پہلے ایک سلام کے ساتھ پڑھی جانے والی 4 رکعتوں (کی عزت
[1]...تفسیر بیضاوی ،پارہ :3،سورۂ آلعمران،زیرِ آیت :31،جلد:2،صفحہ:28،ملخصًا،دار الفکر ۔
[2]...سنن ابن ماجہ ،کتاب اقامۃ الصلواۃ وسنۃ فیھا ،باب ماجاء فی ثنتی عشرۃ رکعۃ من السنۃ ،صفحہ:185،حدیث:1140۔
[3]... سنن نسائی ، کتاب قیام اللیل وتطوع النھار ، باب الاختلاف علی اسماعیل بن ابی خالد ، صفحہ:310 ، حدیث : 1813 ۔
[4]...معجم اوسط ، ،جلد:4،صفحہ:386،حدیث :6332۔
[5]...مصنف ابن ابي شيبۃ،کتاب صلاۃ التطوع والامامۃ ،باب فی الاربع قبل الظہر ...الخ ،جلد:2،صفحہ:105،حدیث:9۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami