Share this link via
Personality Websites!
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کروانا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل ظہر کی سُنَّتِ قَبْلِیہ پڑھنے کے مُتَعلِّق مفید ترین معلومات دیں جائیں گی اورسخت خطرے کے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:جس نے مجھ پر 100مرتبہ درودِپاک پڑھا اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے، یہ نِفاق اور جہنّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے روزِ قیامت شہیدوں کے ساتھ رکھے گا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سُنّتوں کا پابند بنانے کے لیے اسلامی بھائیوں ، اسلامی بہنوں اور طلبا وغیرہ کے لیے سوالات کی صورت میں نیک اعمال کے مختلف رسائل ترتیب دئیے ہیں۔ آج ہم72 نيك اعمال كے رسالے سے نیک عمل نمبر :32 کے بارے میں سیکھیں گے ۔
نیک عمل نمبر 32:کیا آج آپ نے ظہر کی 4 سُنّتِ قَبْلِیہفرض سے پہلے ادا کیں؟
جو سُنّتیں فرضوں سے پہلے پڑھی جائیں ان کو سُنّتِ قَبْلِیہکہتے ہیں ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami