Share this link via
Personality Websites!
شریعت نے فرض فرمائی، ہم نے پڑھنی ہی پڑھنی ہے*روزہ شریعت نے فرض فرمایا، ہم نے رکھنا ہی رکھنا ہے*پردہ شریعت نے لازِم کیا، اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو اس کی ترغیب دِلانی ہی دِلانی ہے*سُود شریعت نے حرام کیا، اس سے بچنا ہی بچنا ہے*شراب شریعت نے حرام کی، اس سے رُکنا ہی رُکنا ہے*ناپ تَول میں کمی شریعت نے حرام قرار دی، اس سے لازمی بچنا ہے، غرض کہ ہر وہ کام جس کا شریعت نے ہمیں حکم دیا ہے، ہم اس کو کرنے کے پابند ہیں اور ہر وہ کام جس سے بچنے کاشریعت نے ہمیں حکم دیا ہے، اس سے ہم نے رُکنا ہی رُکنا ہے۔ دُنیا اِدھر کی اُدھر ہو جائے مگر ہمارا کوئی قدم شریعت کے دائرے سے باہَر نہیں جانا چاہئے*ہمارا مزاج*ہماری طبیعت*ہماری سوچ*ہماری خواہشات*ہمارا چال چلن*ہمارا کمانا*ہمارا کھانا سب کچھ شریعت کے تابع ہے اور ہم نے شریعت کی پیروی میں رہ کر ہی زندگی گزارنی ہے۔ نانائے حسنین، رحمتِ دارین صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے: لا يُؤمِنُ اَحَدُكُم حَتَّى يَكُوْنَ هَوَاهُ تَبَعًا لِمَا جِئْتُ بِهِ تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک (کامِل) مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک اس کی خواہشات میرےلائے ہوئے دِین کے تابع نہ ہو جائیں۔ ([1])
یہ ہمارا مِعْیار ہے، بس ہم اللہ و رسول کے اَحْکام کے پابند ہیں۔ اللہ پاک ہمیں اس پر عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے روایت سُنی، حضرت امام حُسین رَضِیَ اللہ عنہ نے عین
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami