Share this link via
Personality Websites!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حَسَنَینِ کریمین سے محبّت کی فضیلت
پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے حدیثِ پاک سُنی، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اس حدیث شریف کے آخر میں فرمایا: وَمَنْ اَحَبَّہُمَا فِی الْجَنَّۃِ یعنی جو حسن و حسین رَضِیَ اللہ عنہما سے محبّت کرے، وہ بھی جنّتی ہے۔
وہ جنّت میں ہمارے ساتھ ہو گا...!!
امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ کا فرمانِ عالی شان ہے: جو ہم سے دُنیا کی خاطِر محبّت کرتا ہے تو بیشک دُنیا دار تو کسی بھی نیک یا بَد سے محبّت کر لیتا ہے، ہاں! جو ہم سے صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کی خاطِر محبّت کرتا ہے، وہ اور ہم قیامت کے دِن ایسے ایک ساتھ ہوں گے، یہ کہہ کر آپ نے شہادت کی اور اس کے ساتھ والی انگلی کو مِلا دیا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ کے چند فضائل اور آپ سے محبّت رکھنے کی برکات سُنیں، یقیناً محبّت اطاعت کرواتی ہے، جس محبّت میں اطاعت نہ ہو، وہ بہت کمزور محبّت ہے۔
ہم الحمد للہ! امامِ حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ سے محبّت کرتے ہیں، لہٰذا آئیے! آپ کی سیرتِ پاک کے چند حَسِیْن پہلو بھی سُن لیتے ہیں اور نِیّت کرتے ہیں کہ ہم محبّت حُسَین کا عَمَلی ثبوت دیتے ہوئے آپ کی کامِل پیروی بھی کریں گے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami