Share this link via
Personality Websites!
سیِّد نہ ہو اور دِیدہ ودِانستہ(جان بوجھ کر ) سید بنتا ہو وہ ملعون(لعنت کیا گیا) ہے، نہ اس کا فرض قبول ہو نہ نفل۔(سادات کرام کی عظمت، ص۱۶)*اگر کوئی بد مذہب سیِّد ہونے کا دعویٰ کرے اور اُس کی بدمذہبی حدِّ کفر تک پَہُنچ چکی ہو تو ہرگزاس کی تعظیم نہ کی جائے گی۔(سادات کرام کی عظمت، ص۱۷)*سادات کی تعظیم ہماری شفاعت فرمانے والے آقاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم ہے۔(فتاویٰ رضویہ ،٢٢/٤٢٣ ماخوذا)۔ (سادات کرام کی عظمت، ص۸) *استاد بھی سیِّد کومارنے سے پرہیز کرے۔(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،ص۲۸۴)*ساداتِ کرام کو ایسے کام پر ملازم رکھا جا سکتا ہے جس میں ذِلَّت نہ پائی جاتی ہو البتہ ذِلَّت والے کاموں میں انہیں ملازم رکھنا جائز نہیں۔(سادات کرام کی عظمت، ص۱۲)*سیِّد کی بطورِ سیِّد یعنی وہ سیِّد ہے اِس لئے توہین کرنا کُفر ہے۔(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،ص۲۷۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*کسی قوم سے خطرے کے وقت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”کسی قوم سے خطرے کے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِی نُحُوْرِہِمْ وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِ ھِمْ۔
ترجَمہ: اے اللہ ہم تجھے دشمنوں کے مقابل کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔
(مدنی پنج سورہ، ص220)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami