Share this link via
Personality Websites!
کنجوس ہے وہ شخص جس کے پاس میرا ذِکْر ہوا، پِھر اس نے مجھ پر درود نہ پڑھا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! مُحَرَّم شریف کا مُبارَک مہینا اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے* اَہْلِ بیتِ پاک بالخصوص امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ اور آپ کے باوَفا ساتھیوں کی یاد کے دِن ہیں*عاشقانِ رسول کے دِل اَہْلِ بیتِ پاک کی قربانیوں کی یاد سے تازہ ہیں*ہم الحمد للہ! حُسَینی ہیں، ذِکْرِ کربلا کرتے بھی ہیں، سنتے بھی رہتے ہیں، آج اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہم امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ کا *ذَوقِ عِبَادت *آپ کی قرآن و حدیث *اور شریعتِ مُطَہَّرہ سے محبّت و اُلفت وغیرہ کا بیان سُنیں گے۔ آئیے! اس سے پہلے ایک ایمان افروز حدیثِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami