Share this link via
Personality Websites!
مُحَرَّم کا ایک روزہ 30 روزوں کے برابر ہے۔([1])
اللہ پاک ہمیں اس نئے اسلامی سال کی ابتدا اچھی، نیکیوں بھری اور بالخصوص ماہِ مُحَرَّم کے نفل روزوں کے ساتھ کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! ماہِ مُحَرَّم شریف یادِ صحابہ اور یادِ اَہْلِ بیت کا خصوصی مہینا ہے، یکم مُحَرَّم مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کا یومِ شہادت ہے اور 10مُحَرَّم شریف اَہْلِ بیتِ پاک کی بےمثال اور لازوال قربانی کی یادگار ہے۔ اسی لیے اَہْلِ سُنّت، اَہْلِ عشق و محبّت، عاشقانِ صحابہ و اَہْلِ بیت کا صدیوں سے مَعْمُول ہے کہ مُحَرَّم شریف میں ذِکْرِ صحابہ و اَہْلِ بیت کی محافِل سجاتے، لنگر کا اہتمام کرتے اور عشقِ صحابہ و اَہْلِ بیت آیندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی سعادت پاتے ہیں۔ پچھلے جمعہ کو ہم نے حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کا ذِکْرِ خیر سننے کی سعادت حاصِل کی تھی، آج اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ذِکْرِ اَہْلِ بیت سے دِلوں کو سکون پہنچائیں گے۔
کیوں نہ ہو رُتْبہ بڑا اَصحاب و اہل بیت کا ہے خدائے مصطفیٰ اَصحاب و اہل بیت کا
آل و اَصحابِ نبی سب بادشہ ہیں بادشاہ میں فقط ادنیٰ گدا اَصحاب و اَہل بیت کا([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami