Share this link via
Personality Websites!
بہارِ شریعت میں شامل قرآنی آیات، احادیث، اصطلاحات اور لغت اس ایپلی کیشن کا حِصّہ ہیں *آپ ایپلی کیشن میں متن تلاش بھی کر سکتے ہیں *سرچ کرنے کے بہترین فیچر موجود ہیں * اردو کی بورڈ کی سہولت ہےتاکہ ایپلی کیشن میں سرچ کرنے میں آسانی ہو۔ آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال(Install) کر لیجیے!اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: مُحَرَّم میں بھی نبیوں، ولیوں اور دوسرے مسلمانوں کی فاتحہ دِلا سکتے ہیں۔
وضاحت : عوام میں مَشْہور ہے کہ مُحَرَّم شریف میں صِرْف و صِرْف کربلا کے عظیم شہیدوں کے لیے اِیصالِ ثواب اور فاتحہ وغیرہ پڑھ سکتے ہیں، اس کے عِلاوہ کسی کے لیے بھی فاتحہ خوانی، قرآن خوانی وغیرہ نہیں ہو سکتی۔ یہ درست نہیں ہے۔اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں: مُحَرَّم وغیرہ ہر وقت، ہر زمانے میں انبیائے کرام علیہمُ السَّلاماور اَوْلیائے عُظّام رَحمۃُ اللہ علیہم کی نیاز اور ہر مسلمان کی فاتحہ جائِز ہے، اگرچہ خاص عشرہ کے دِن (یعنی 10 مُحَرَّم ہی کو) ہو۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی احکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami