Share this link via
Personality Websites!
قَالَ اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
وَ اِنَّهٗ لَذِكْرٌ لَّكَ وَ لِقَوْمِكَۚ-وَ سَوْفَ تُسْــٴَـلُوْنَ(۴۴) (پارہ:25، سورۂ زخرف:44)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور(اے حبیب!) بیشک یہ قرآن تمہارے اور تمہاری قوم کےلیے شَرف وبُزرگی ہے اور (اے لوگو!) عنقریب تم سے پوچھا جائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! نئے اِسْلامی سال یعنی مُحَرَّم شریف 1448 ہجری کا آغاز ہو چکا ہے، اَلحمدُ لِلّٰہ! مُحَرَّم شریف بہت ہی بابرکت مہینا ہے۔ روایات میں اسے شَہْرُ اللہ یعنی اللہ پاک کا مہینا بھی کہا گیا ہے([1]) *حدیثِ پاک میں ہے: ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا، عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم! رمضان کے عِلاوہ میں کس مہینے میں روزے رکھوں؟ فرمایا: اگر تم نے رمضان کے بعد کسی مہینے کے روزے رکھنے ہوں تو مُحَرَّم کے روزے رکھو کہ یہ اللہ پاک کا مہینا ہے۔([2]) *ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: اَفْضَلُ الصِّیَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ شَہْرُ اللہ الْمُحَرَّم یعنی رمضان کے بعد سب سے اَفْضَل روزے ماہِ مُحَرَّم کے ہیں جو کہ اللہ پاک کا مہینا ہے۔([3])*ایک روایت میں ہے:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami