Share this link via
Personality Websites!
تیری نسل پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا تو ہے عین نور تیرا سب گھرانا نور کا([1])
حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کے صدقے اللہ پاک ہمیں بھی ساداتِ کرام کا اَدَب و احترام کرنے کی توفیق نصیب فرمائے، اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
حُبِّ اہلِ بیت دے آلِ مُحَمَّد کے لیے کر شہیدِ عِشق حمزہ پیشوا کے واسطے
دو جہاں میں خادمِ آلِ رسول اللہ کر حضرتِ آلِ رسولِ مقتدا کے واسطے([2])
ساداتِ کرام کی پیدائشی خصوصیات
پیارے اسلامی بھائیو! موجُودہ سائنس بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ بہت ساری چیزیں انسان کو جینیاتی(Genetically) ملتی ہیں، مثلاً؛ والِد صاحب کی نظر کمزور ہو تو آگے بچوں کی بھی ہو جاتی ہے بعض دفعہ تو پیدائشی بچوں کو بھی عینک لگ جاتی ہے، یونہی شُوگر(Diabetes)، بلڈ پریشر(Hypertension)، یہ زیادہ تَر جینیاتی امراض (Genetic diseases) شُمار کیے جاتے ہیں، اسی طرح والدین کے نفسیاتی معاملات بھی اَوْلاد کی طرف منتقل ہوتے ہیں۔
ساداتِ کرام کی درجنوں ایسی خصوصیات ہیں جو صِرْف انہی کی ہیں اور انہیں پیدائشی طور پر حاصِل ہیں۔ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا:
اُعْطِيَتْ قُرَيْشٌ مَا لم يُعْطَ النّاسُ
ترجمہ: اللہ پاک نے قریش کو وہ فضائل عطا کیے ہیں جو لوگوں میں سے کسی کو نہیں دئیے گئے۔([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami