Share this link via
Personality Websites!
جب امامِ حُسَین گود میں بیٹھے تھے...!!
اچھا؛ ہمارے ہاں بعض دفعہ بچوں کے ساتھ فیزیکل اٹیچمنٹ میں پاکیزگی بھی آڑے آ جاتی ہے۔ یعنی بچہ کچھ کر دے گا، کپڑے ناپاک ہو جائیں گے، اس وجہ سے بچوں کو اُٹھانے میں جھجک محسوس ہو رہی ہوتی ہے۔
میں آپ کو ایک روایت سُناتا ہوں۔ ایک مرتبہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے ساتھ تشریف فرما تھے، اتنے میں امامِ حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ آئے اور نانا جان کے ساتھ کھیلنے اور محبّت کرنے لگ گئے، کھیلتے کھیلتے آپ نانا جان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سینۂ پاک پر چڑھ گئے۔
اب اسی حالت میں ننھے شہزادے نے جو کرنا تھا، وہ کر دیا ۔صحابہ فرماتے ہیں: ہم آپ کی طرف لپکے کہ ننھے شہزادے کو اُٹھا لیں مگر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اِبْنِیْ اِبْنِیْ یعنی میرے بیٹے کو چھوڑ دو...!! جہاں ہے، ایسے ہی رہنے دو...!!
یہاں تک کہ جب ننھے شہزادے اپنی حاجت سے فارِغ ہو لیے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پانی منگوایا اور اپنا لباسِ مقدَّس دھو لیا۔([1])
دورانِ نماز بھی دِل جُوئی لازم ہے
سُبْحٰنَ اللہ!آپ دیکھیے! پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اپنے نواسوں کے ساتھ کتنی گہری اٹیچمنٹ (Deep attachment) رکھتے تھے۔ ہمیں بھی اس سے سبق سیکھنا چاہیے اور اپنی اَوْلاد کے ساتھ فیزیکل اٹیچمنٹ رکھنی چاہیے۔ سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami