Share this link via
Personality Websites!
کی خِدْمت میں حاضِر ہوا، محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مجھے شرفِ ملاقات بخشنے کے لیے باہَر تشریف لائے، مَنْظَر کچھ یُوں تھا کہ
وَهُوَ مُشْتَمِلٌ عَلَى شَيْءٍ لَا اَدْرِيْ مَا هُوَ
ترجمہ: آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے چادَر مبارَک اَوڑھ رکھی تھی اور اس چادر کے اندر کوئی چیز تھی جو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے جسمِ پاک کے ساتھ لپٹی ہوئی تھی، وہ کیا تھا؟ مجھے مَعْلُوم نہیں ۔
خیر! میں نے اپنی حاجت عرض کی، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے میری حاجت پُوری فرمائی۔ اب میں نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! یہ چادر کے اندر کیا ہے؟ یہ سُن کر پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے چادر مبارَک ہٹا دی، کیا دیکھتا ہوں کہ اندر امامِ حَسَن اور امامِ حُسَین رَضِیَ اللہ عنہما موجود ہیں۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
هَذَانِ ابْنَايَ وَابْنَا ابْنَتِيْ
ترجمہ: یہ میرے بیٹے یعنی میری بیٹی کے بیٹے (اور میرے نواسے) ہیں۔
پِھر فرمایا:
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اُحِبُّهُمَا فَاَحْبِبْهُمَا وَاَحْبِبْ مَنْ يُّحِبُّهُمَا
ترجمہ: اے اللہ پاک! بیشک میں اِن دونوں سے محبّت کرتا ہوں، تُو بھی ان سے محبّت فرما اور (قیامت تک) جو ان سے محبّت کرے، اُ س کو بھی اپنا مَحْبُوب بنا لے۔([1])
جو رسول والا ہے جو حسین والا ہے باخُدا! وہ ہی بندہ بس خُدا کو پیارا ہے
خُود خُدا نے قرآن میں جابجا یہ فرمایا جو ہے مُحَمَّد کا وہ ہی ہمارا ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami