Share this link via
Personality Websites!
کریم کے عِلاوہ کس مہینے میں روزے رکھوں؟ فرمایا: اگر رمضان کریم (کے فرض روزوں کے عِلاوہ نفل) روزے رکھنا چاہتے ہو تو مُحَرَّم شریف میں رکھو کہ یہ اللہ پاک کا مہینا ہے۔([1])
حضرت اَبُو عثمان نَہْدِی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم 3عشروں کی بہت تعظیم کرتے تھے: (1):ماہِ رَمْضَان کا آخری عشرہ (یعنی آخری 10دِن) (2-3):ذُو الحج اور مُحَرَّم شریف کا پہلا عشرہ (یعنی ابتدائی 10دِن)۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہیے کہ ہم ان 30 دِنوں (یعنی رمضان کریم کے آخری 10دِن، ذُو الحج اور مُحَرَّم شریف کے ابتدائی 10،10دِن،ان) کا *خُوب احترام کریں *ان میں نیک کام کریں *عِلْمِ دین سیکھیں *خُصُوْصیت کے ساتھ (Necessarily) اِن میں گُنَاہوں سے بچیں *نفل روزے رکھیں *نفل عِبادات بھی کریں۔ اَلحمدُ للہ! شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ مُحَرَّم شریف کے ابتدائی 10 دِنوں میں روزانہ رات کو مَدَنی مُذاکَرہ فرماتے (یعنی سُوال جواب کا سِلسلہ کرتے)ہیں۔ یہ مَدَنی مذاکرہ مَدَنی چینل پر براہِ راست(Live) دکھایا جاتا ہے، آپ بھی اس میں شِرکت کیا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! عِلْمِ دِین سیکھنے کو مِلے گا، اچھی نیت ہوئی تو رات عِبَادت کا ثواب ملے گا اور دِین و دُنیا کی بھلائیاں بھی نصیب ہوں گی۔
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
قُلْ لَّاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبٰىؕ- (پارہ:25، سورۂ شوریٰ:23)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:تم فرماؤ: میں اس پر تم سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا مگر قرابت کی محبّت ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami