Share this link via
Personality Websites!
شریف )کا روزہ ایک سال پہلے کے گناہ مٹا دیتا ہے۔([1])
* عاشورا کی رات کاعمل: علما فرماتے ہیں:عاشوراء کی رات(9 اور 10 مُحَرّم شریف کی درمیانی رات ) میں 4 نفل اس طرح ادا کیجیے کہ ہر رکعت میں سُورۂ فاتحہ کے بعد آیۃُ الکرسی ایک بار اور سُورۂ اِخْلَاص تین تین بار پڑھیے، پھر نماز سے فارغ ہوکر 100مرتبہ سُورۂ اِخْلَاصپڑھیے۔ اِس کی برکت سے گُناہوں سے پاکی حاصل ہو گی اور جنّت میں بے انتہا نعمتیں ملیں گی۔([2])
* عاشورا کے دن چند اعمال: *روزہ رکھنا: اس دن بطور خاص پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمنے خود بھی روزہ رکھا اور روزہ رکھنے ([3]) اور 9 یا 11 مُحَرّم شریف کے روزے کو ساتھ ملانے کا حکم ارشاد فرمایا۔([4])* رِزْق میں کشادگی کانسخہ: فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہے: جو 10 مُحَرّم شریف کو اپنے بچّوں کے خرچ میں کشادگی کرےگا تو ﷲ پاک سارا سال اس کو کشادگی دےگا۔ حضرت سفیان ثوری رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:ہم نے اس حدیث کا تجربہ کیا تو ایسے ہی پایا۔([5]) * عاشورا کے دن کی مزید 10نیکیاں:(1):صدقہ کرنا (2):نفل نماز پڑھنا (3):ایک ہزارمرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنا (4):عُلَما کی زیارت کرنا (5):یتیم کے سَر پر ہاتھ پھیرنا (6):غسل کرنا (7):سُرمہ لگانا (8):ناخن تراشنا (9):مریضوں کی بیمار پُرسی کرنا (10): صلح صفائی کرنا۔([6]) * شہدا ئے کربلا کو ایصالِ ثواب کرنا: امامِ عالی
[1]... مسلم، کتاب الصیام،باب فضل استحباب صیام...الخ، صفحہ:423، حدیث:1162۔
[2]... جنتی زیور،صفحہ:157بتغیر ۔
[3]...بخاری،کتاب الصوم، باب صیام یوم عاشوراء، صفحہ:524، حدیث: 2004ملتقطاً۔
[4]... مسند امام احمد،جلد:2، صفحہ:100، حدیث:2191۔
[5]... مشکوٰۃ المصابیح،کتاب الزکاۃ، جلد:1، صفحہ:365، حدیث:1926 ۔
[6]... جنتی زیور،صفحہ:157ملخصاً۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami