Share this link via
Personality Websites!
ثواب کا نذرانہ پیش کرنے کے لیےدعوت اسلامی والے اللہ پاک کی راہ میں سفر کرکے نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں ، علم دین سیکھتے سکھاتے ہیں ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی 8 ، 9 ،10 محرم شریف 1448ہجری شہدائے کربلا کے ایصال ِ ثواب کے لیے قافلے سفر کریں گے۔ آپ بھی 3 دن قافلے میں سفر کرنے کی نیّت فرما لیجیے۔ اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فیضانِ صحابہ و اہلِ بیت اجتماعات کی دعوت
پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی صحابہ و اہلِ بیت سے محبّت کرنے والوں کی دینی تنظیم ہے، مُحَرَّم شریف کے پہلے 10 دن یوسی سطح پر صحابہ و اہلِ بیت رَضِیَ اللہ عنہم کے ذکرِ خیر کے اجتماعا ت ہو رہے ہیں، آپ سے عرض ہے کہ اپنی یوسی میں ہونے والے اجتماعات بالخصوص اپنے یہاں ہونے والے 10 مُحَرَّم شریف کے اجتماع عاشوراء میں خود بھی شرکت کیجیے، دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیجیے۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے عاشُوراء (یعنی 10 محرَّم شریف ) سے مُتَعَلِّق چند آدابِ بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔
عاشوراء (10 مُحَرّم شریف )کے دن رات کو کرنے کے کام
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: مجھے اللہ پاک پر گمان ہے کہ عاشورا (یعنی 10 مُحَرّم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami