Share this link via
Personality Websites!
عاشقانِ اَہْلِ بیت کے جنّت میں داخلے کا مَنْظَر
امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے: ایک دِن حضرت مولیٰ علی شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ مالِکِ جنّت، قاسِمِ نعمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں حاضِر ہوئے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اے علی! وہ 4لوگ جو پہلے جنّت میں جائیں گے ان میں ایک میں ہوں، ایک تم ہو اور 2تمہارے بیٹے حسن و حُسَین رَضِیَ اللہ عنہما ہیں، ہماری اَوْلاد ہمارے پیچھے ہو گی اور ان کے پیچھے ہماری اَزْواج ہوں گی۔ حضرت علی المرتضیٰ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! ہمارا گروہ (یعنی ہم سے محبّت کرنے والے) کہاں ہوں گے؟ فرمایا: تمہارا گروہ تمہارے پیچھے پیچھے جنّت میں جائے گا۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے...!! ذرا تصَوُّر تو باندھیے! وہ کیسا حسین مَنْظَر ہو گا، ہمارے جان سے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم، حضرت مولا علی رَضِیَ اللہ عنہ اور حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہ عنہما مِل کر جنّت میں داخِل ہو رہے ہوں گے، ان کے پیچھے پیچھے ساداتِ کرام ہوں گے اور اللہ پاک نے چاہا تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہم عاشقانِ صحابہ و اَہْلِ بیت ان کے پیچھے پیچھے جنّت میں پہنچ جائیں گے۔
باغِ جنّت میں مُحَمَّد مسکراتے جائیں گے
پُھول رحمت کے جھڑیں گے، ہم اُٹھاتے جائیں گے
اللہ پاک کے نیک بندوں میں ایک نام حضرت علی خوّاص رحمۃُ اللہ علیہ کا بھی ہے، آپ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami