Share this link via
Personality Websites!
پِھر جلد ہی اُمَّت کے غمخوار نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تشریف لائے اور فرشتوں سے فرمایا: اسے چھوڑ دو کیونکہ یہ میری اَوْلاد (یعنی سید زادوں) سے محبّت کرتا ہے۔ یہ سُن کر فرشتے واپس لوٹ گئے۔
علّامہ یوسُف بن اسماعیل نبہانی رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں: تیمور لنگ کے انتقال کے بعد کسی نے خواب دیکھا کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تشریف فرما ہیں اور پاس ہی تیمور لنگ بھی بیٹھے ہیں، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے خواب دیکھنے والے سے فرمایا: اے محمد بن حَسَن! تیمور میری اَوْلاد سے محبّت کرتا ہے۔([1])
فضلِ رَبّ سے دوجہاں میں کامیابی پائے گا دِل سے جو شیدا ہوا اَصْحاب و اَہْلِ بیت کا
اے خُدائے مصطفےٰ! ایمان پر ہو خاتمہ مغفرت کر! واسطہ اَصْحاب و اَہْلِ بیت کا
جینا مرنا اُن کی الفت میں ہو یارَبّ! اور ہو قرب جنّت میں عطا اَصْحاب و اَہْلِ بیت کا([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
محبّتِ اَہْلِ بیت نے بلند رُتبے تک پہنچا دیا
حضرت ابو نصر بِشر بن حارث حافی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: مجھے ایک بار خوا ب میں حضور نبی رحمت، شفیع امت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زیارت نصیب ہوئی، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مجھ سے ارشادفرمایا:اے بِشر! کیاتم جانتے ہوکہ اللہ پاک نے تمہیں تمہارے زمانے کے اولیا سے زیادہ بلند مرتبہ کیوں عطا فرمایا؟ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم!میں نہیں جانتا۔توآپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشادفرمایا : اِس لیے کہ تم * میری سنّت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami