Share this link via
Personality Websites!
تابعی بزرگ حضرت سعید بن مُسیّب رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں :اِس آیت میں اَوَّاب سے مراد وہ شخص ہے جس سے گُناہ ہو ، پھر توبہ کر لے ، پھر گُناہ ہو ، پھر توبہ کر لے۔ ([1])
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
كُلُّ بَنِي آدَمَ خَطَّاءٌ،وَخَيْرُ الْخَطَّائِينَ التَّوَّابُونَ
ترجمہ:ہر آدمی سے خطا ہو جاتی ہے اور بہترین خطا کار وہ ہے جو توبہ کر لے۔ ([2])
توبہ کرنے کے مُتَعَلِّق اَحكام
(1): جوں ہی گُناہ ہو ،اس گُناہ سے فورًا توبہ کر لینا واجِب ہے۔ ([3]) (2): جیسا گُناہ ہوا ،توبہ بھی ویسی ہی کرنا ضروری ہے ۔ پوشیدہ گُناہ کی پوشیدہ اور علانیہ گُناہ کی توبہ بھی علانیہ کرنی ہو گی ۔ مَجْمَع میں لوگوں کے سامنے گُناہ کیا تو توبہ بھی مَجْمَع میں ہی کرنی ہو گی ۔ ([4]) (3):توبہ کرتے وقت آئندہ گُناہ نہ کرنے کا پُختہ اِرادہ ہو،اگر توبہ کرتے وقت دل میں دوبارہ گُناہ کرنے کا اِرادہ ہو تو یہ توبہ ہی نہ ہوئی بلکہ مَعَاذَ اللہ! اسلام کا مذاق ہے۔ ([5]) (4): گُناہ سے توبہ کر لینے والے کو اُس گُناہ سے عیب لگانا (مثلاً جس نے سُود سے توبہ کر لی، اسے سود خور کہنا )حرام ہے۔([6])
* توبہ کرنے والے کو اللہ پاک مَحْبوب رکھتا ہے *توبہ کرنا عِبَادت ہے*توبہ کرنے سے کامیابی ملتی ہے *توبہ اللہ پاک کی رَحْمَت پانے کا ذریعہ ہے*توبہ گُنَاہوں کو مِٹاتی اور دِل کا زنگ دور کرتی ہے۔ 2فرامینِ
[1]...تفسیر طبری ،پارہ:15، سورۂ بنی اسرائیل ،زیر آیت :25،جلد:8،صفحہ:65۔
[2]...ابن ماجہ ،کتاب الزہد ،باب ذکر التوبۃ ،صفحہ:689،حدیث : 4251۔
[3]...شرح مسلم للنووى، كتاب التوبۃ، باب فى الحض على التوبۃ ...الخ، الجزء السابع عشر،جلد:6صفحہ:67 ۔
[4]... فتاوی رضویہ،جلد:23،صفحہ:324،بتغیر قلیل۔
[5]...مرآۃ المناجیح ،جلد:3 ،صفحہ:364،ملخصًا۔
[6]... فتاوی رضویہ،جلد:23،صفحہ:329،بتغیر قلیل۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami