Share this link via
Personality Websites!
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کروانا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل گُناہ ہو جانے پر فوراً توبہ کرنے کے متعلق مفید ترین معلومات دیں جائیں گی اورجل جانے پر پڑھنے کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
گناہ ہو جانے پر فوراً توبہ کرنا
آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اللہ پاک کی رضا کے لئے آپس میں محبّت کرنے والے جب ملیں اور مُصافحہ کریں(یعنی ہاتھ ملائیں) اور رسول اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی ذات پر درود بھیجیں تو اِن کے جُدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گُناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَمیرِ اہلسُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گُناہوں سے بچانے اور آخرت کی بہتری کے لیے اسلامی بھائیوں ،اسلامی بہنوں اور طُلبا وغیرہ کے لیے سوالات کی صورت میں نیک اَعمال کے مختلف رَسائِل ترتیب دئیے ہیں۔ آج ہم72 نيك اَعمال كے رسالے سے نیک عمل نمبر :28 کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے ۔
نیک عمل نمبر 28:کیا آج آپ نےمَعَاذَ اللہ! گُناہ ہو جانے کی صورت میں فوراً توبہ کی ؟ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami