Share this link via
Personality Websites!
میں آپ کا نامِ نامی کافِی ہے *اور جنّت میں آپ کا نامِ اَقْدس سِراج(یعنی چراغ)ہو گا۔([1])
*حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ مکہ پاک میں پیدا ہوئے *ایک روایت کے مُطَابِق آپ 39 مردوں کے بعد مسلمان ہوئے،([2]) اس لیے آپ کو مُتَمِّمُ الْاَرْبَعِیْنْ (یعنی 40 کا عدد پُورا کرنے والے) کہا جاتا ہے*سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کے اِسْلام لانے کے لیے دُعا فرمائی، لہٰذا آپ کو مُرادِ رسول بھی کہتے ہیں۔([3]) آپ کا عَدْل و اِنْصاف بےمثال تھا، اس لیے اَعْدَلُ الْاَصْحَاب (یعنی صَحَابہ میں سب سے بڑھ کر عَدْل کرنے والے) کہلائے۔([4]) * حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ 63 سال دُنیا میں تشریف فرما رہے*قریباً10 سال، 5ماہ اور 21دن تک اچھے انداز سے خِلافت کے فرائض اَنجام دیتے رہے([5]) *آخر یکم مُحَرَّم شریف کو شہادت کا رُتبہ پایا اور پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے پہلو مبارَک میں سبز گنبد کے اندر دَفْن ہونے کی سعادت پائی۔
حیاتی میں تو تھے ہی خدمتِ محبوبِ خالِق میں مَزار اب ہے قریبِ مصطَفٰے فاروقِ اَعظَم کا([6])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ کی شان میں کئی آیات اُتری
[1]...ریاض النضرۃ، جز:2، الباب الثانی، الفصل الثانی فی اسمہ و کنیہ، صفحہ:235 بتقدم وتاخر۔
[2]...معرفۃ الصحابۃ، باب الارقم بن ابی الارقم، جلد:1، صفحہ:293 خلاصۃً۔
[3]...ابن ماجہ، المقدمہ، فضل عمر رَضِیَ اللہُ عنہ، صفحہ:31، حدیث:105 خلاصۃً۔
[4]...فیضان فاروق اعظم، جلد:1، صفحہ:51۔
[5]...طبقات کبریٰ، جلد:3، صفحہ:278۔
[6]... کرامات فاروقِ اعظم، صفحہ:7۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami