Share this link via
Personality Websites!
نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!
جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
مُحَرّم شریف میں روزہ رکھنا سُنّت ہے
فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم :اَفْضَلُ الصِّیَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ شَہْرُ اللہ الْمُحَرَّم یعنی رمضان کے بعد سب سے اَفْضَل روزے ماہِ مُحَرَّم کے ہیں جو کہ اللہ پاک کا مہینا ہے۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو!عاشورا یعنی 10 مُحَرّم شریف کا روزہ سُنّت مصطفےٰ ہے، حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں:عاشورا یعنی 10 مُحَرّم شریف کو نبی پاک صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے خود بھی روزہ رکھا اور اس کے رکھنے کا حکم بھی ارشاد فرمایا۔ ([3])
روایات کے مُطَابِق:* مُحَرّم شریف کے ہر دن کا روزہ ایک ماہ کے روزوں کے برابر ہے۔([4])* خصوصاً عاشورا کے روزے کے حوالے سے پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: مجھے اللہ پاک پر گمان ہے کہ عاشورا کا روزہ ایک سال پہلے کے گناہ مٹا دیتا ہے۔([5])* البتہ صرف دس مُحَرّم شریف کا روزہ نہ رکھا جائے بلکہ 9 یا 11 مُحرَّمُ کا روزہ بھی ساتھ شامل کر لیا جائے ، آخری نبی، مُحَمَّد عربی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: عاشورا کے دن کا روزہ رکھو اور اِس
[1]...تاریخ مدینہ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔
[2]...مسلم،کتاب الصیام،باب فضل صوم المحرم،صفحہ:424 ،حدیث:1163۔
[3]...بخاری،کتاب الصوم، باب صیام یوم عاشوراء، صفحہ:524، حدیث: 2004ملتقطاً۔
[4]... ترغیب و ترہیب، کتاب الصوم، الترغیب فی صیام...الخ، صفحہ:349، حدیث:4۔
[5]... مسلم، کتاب الصیام،باب فضل استحباب صیام...الخ، صفحہ:423، حدیث:1162۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami